پاکستان میں عقائدکاتنوع ہمارےلوگوں کےدرمیان اتحادکاحقیقی ذریعہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان میں عقائدکاتنوع ہمارےلوگوں کےدرمیان اتحادکاحقیقی ذریعہ ہے۔
دیوالی کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان سمیت دنیابھرکےہندوبرادری سے تعلق رکھنے والوں کومیری جانب سےدیوالی کی خوشیاں مبارک ہو ،روشنیوں کاتہواردیوالی،روشنی کی تاریکی اورامیدکی مایوسی پرفتح کےجشن کی عکاسی کرتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دیوالی کےموقع پرآئیں ہم مل کرمستقبل کومثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں ،پاکستانی ہونےکےناطےہم اپنےمعاشرےمیں تنوع پرفخرکرتے ہیں ،پاکستان میں عقائدکاتنوع ہمارےلوگوں کےدرمیان اتحادکاحقیقی ذریعہ ہے،دیوالی کےموقع پرپاکستان میں ہندوبرادری کی گرانقدرخدمات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔