
پاکستان میں عید الاضحی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی۔سپارکو نے ملک بھر میں عیدالاضحی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔
سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جبکہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، لہٰذا سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
ذہن نشین رہے کہ عیدالاضحی کا انحصار قمری کلینڈر اور چاند کی واضح رویت پر ہوتا ہے، لہٰذا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی ماہرین کی رائے عوام کو پیشگی تیاری اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔