پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہوتاجارہاہے،ورلڈبینک

0
146

ورلڈبینک کےکنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نےکہاہےکہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہوتا جارہاہے۔
ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری اپنےبیان میں کہنا تھاکہ یہ معاشی استحکام 10سالہ معاہدےکیلئےمناسب وقت تھا،منصوبہ پاکستان کو20ارب ڈالرترقیاتی قرض دینےپرتوجہ مرکوزکرےگا،پاکستان کےساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کااعلان گزشتہ ماہ کیاگیاتھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہوتا جارہا ہے، 2006کے بعد سے فنڈنگ  کلین انرجی اورکلائمیٹ رزیلینس کیلئےدی جائےگی،یہ ورلڈبینک اورپاکستان کےدرمیان شراکت داری کااہم لمحہ ہے۔

Leave a reply