پاکستان میں مون سون بارشوں کا آؤٹ لک جاری

0
47

پاکستان ٹوڈے: جون سے اگست تک کہاں زیادہ اور کہاں معمول سے کم مون سون بارشیںہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں متوقع بارشوں کا آؤٹ لک جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال بیشتر مقامات پر معمول اور معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا، جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں رواں سال معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔

مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا، لہٰذا زائد درجہ حرارت کے باعث خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا۔

Leave a reply