پاکستان میں نامناسب کاروباری ماحول سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے،آئی ایم ایف

0
15

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نےکہاہےکہ پاکستان میں نامناسب کاروباری ماحول سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سےپاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا ۔
اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی،پاکستان کا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا،پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط مل جائے گی ،پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت پالیسیوں پر عملدرآمد کیا ہے۔
اعلامیہ کےمطابق پاکستان کی جی ڈی پی 2024 میں 2.4 فیصد پر واپس آئی ہے،نئے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو پالیسی سازی کی ساکھ کو بحال کرنا ہوگا،پاکستان کو ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا ،مسابقت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔سرکاری اداروں میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔توانائی کے شعبہ کو قابل عمل بنانا ہوگا ،پاکستان میں نامناسب کاروباری ماحول سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے،کمزور گورننس اور بے جا حکومتی مداخلت سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی،پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبہ پر انتہائی کم اخراجات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply