پاکستان میں چاندگرہن کب ہوگا؟سپارکونےتفصیلات جاری کردیں

پاکستان میں چاندگرہن کب ہوگا؟سپارکونےتاریخ اورتفصیلات جاری کردیں۔
خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو کے مطابق پاکستان میں چاندگرہن 7ستمبرکوہوگاجورات 11 بج کر 55 منٹ پر شروع ہو گا اور 1 بج کر 55 منٹ پر اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ اس دوران چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا، جسے پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا اور چاند گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنا مکمل طور پر محفوظ ہے۔یہ شاندار منظر صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے بعض حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام شہری اس نادر مظہرِ قدرت سے محظوظ ہو سکیں گے۔ادارہ اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور تازہ معلومات بھی فراہم کرے گا تاکہ عوام کو لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ رکھا جا سکے۔