پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،گواےآئی ہب کاباضابطہ افتتاح

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب برپا ،گواےآئی ہب کاباضابطہ افتتاح کردیاگیا۔
ہفتے کوپاک سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کے ایک تاریخی اقدام کے تحت، گو اے آئی ہب پاکستان کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثرحکمت عملی سےپاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کانیادور شروع ہوگیا، پاکستان اور سعودی عرب نےمصنوعی ذہانت اورڈیجیٹل اختراع کےفروغ کیلئے اشتراک کیاہے۔
گواےآئی ہب مصنوعی ذہانت ڈیٹا انفراسٹرکچر اورہنرمندافرادی قوت کےفروغ میں اہم کردار ادا کرےگا، منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرزکوسعودی عرب اورعالمی منڈیوں تک براہ راست رسائی فراہم کرناہے۔
یہ منصوبہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MoIT&T) اور سعودی عرب کی کمپنی گو ٹیلی کام (اتحاد اثیر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی)کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔یہ سنگِ میل مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور افرادی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی شراکت داری کے فروغ کے لیے ممکن بنایا گیا۔
یہ اقدام پاکستان کےڈیجیٹل نیشن ویژن سےہم آہنگ اورٹیکنالوجی پرمبنی معیشت کی بنیادقراردیاجارہاہے ،پاک سعودی عرب اشتراک اورڈیجیٹل شعبےکی ترقی میں ایس آئی ایف سی کاکلیدی کردار ہے۔
اس اعلی سطحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ، سی ای او گو ٹیلی کام یحیی بن صالح المنصور، SIFC کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے نمائندگان نے شرکت کی۔