
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، سوزوکی آلٹو گاڑی سب سے آگے۔
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 9 ماہ پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر کیلئے خوش آئند ثابت ہوا اور اس دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 39 فیصد بڑھ کر 75,265 یونٹس تک جا پہنچی ، جو گزشتہ مالی سال میں 54,091 یونٹس تھی۔گاڑیوں کے تمام ماڈلز میں سوزوکی آلٹو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37.92 فیصد اضافے کے ساتھ 31,284 یونٹس فروخت کیے اور فہرست میں سرفہرست رہی۔
فروخت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کے ماڈلز کورولا، یارس اور کورولا کراس رہے، جن کے 15,980 یونٹس فروخت ہوئے، جبکہ ہونڈا سٹی اور سوک نے 11,460 یونٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اوراگر SUV، جیپس اور وینز کی بات کی جائے تو رپورٹ کے مطابق سوزوکی اب بھی ہزار سی سی سے کم انجن والی گاڑیوں میں سبقت رکھتی ہے۔
کمپنی نے حالیہ مہینوں میں بولان اور ویگن آر جیسے ماڈلز کی پیداوار بند کر دی ہے، جن کی جگہ سوزوکی ایوری نے لے لی ہے، جو بتدریج مارکیٹ میں مقبول گاڑی ہے۔
پی آئی اےکی نجکاری کیلئےاظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔