پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
72

قومی کھیل ہاکی کے میدان سے خوشخبری، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی، لیکن زیادہ گول سکور کرنے کی بنیاد پر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فرانس کیخلاف تیسرے گروپ میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد شکست ہوئی، قومی ہاکی ٹیم نے فرانس کیخلاف 6 کے مقابلے میں 5 گول کیے۔

گرین شرٹس کی جانب سے رانا عبدالوحید، ابوبکر محمود، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک، ایک گول اسکور کیا،تاہم پاکستان نے ملائیشیا سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ فرانس پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ۔ پاکستان نے مجموعی طور پر گروپ کے تین میچز میں17 گول کیے، قور قومی ٹیم کیخلاف 11 گول ہوئے۔

اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کے دوران ملائیشیا کیخلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا اور کینیڈا کیخلاف 8-1 سے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی تھی۔نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ہفتے کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Leave a reply