پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 29 مارچ سے شروع ہو گی۔
ٹکٹوں کی پری بکنگ پر شام 5 بجے آن لائن شروع ہوگی۔ سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے۔
پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے پر شروع ہوگی۔ آؤٹ لیٹ پتوں کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم پانچ سو روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے (VVIP گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔ ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے سات ہزار روپے ہونگی۔
اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے۔ جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ویناملک نےبالی ووڈسےمتعلق بڑاانکشاف کردیا
نومبر 4, 2024 -
کمبوڈیامیں واٹس ایپ کی متبادل ’’کول ایپ‘‘ متعارف
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔