
پاکستان نےویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دےکرٹی ٹوئنٹی سیریزاپنےنام کرلی۔
امریکاکےشہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریزکےآخری میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 4وکٹ پر189 رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66رنزبناکرنمایاں رہے،حسن نوازنے15،محمدحارث نے2رنزبنائے،خوشدل شاہ11 اورفہیم اشرف 10 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نےاننگزمیں11چھکےاور7چوکےلگائے۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں امل کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
190رنزکےہدف کےتعاقب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 6وکٹوں کےنقصان پرصرف176رنزبناسکی۔
حسن علی،حارث رؤف،صائم ایوب،سفیان مقیم اورمحمدنوازنےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نےتین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1سےاپنےنام کرلی۔
آئی سی سی نےانڈر19ورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیا
نومبر 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی اورجےیوآئی میں رابطہ؟
جولائی 10, 2024 -
سائنس کا نیا شاہکار”اٹلس روبوٹ
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














