پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان ٹوڈے: پاکستان نے قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ، کیونکہ مطابق حارث رؤف اور عثمان خان ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا ،جبکہ حارث رؤف حسن علی کی جگہ سکواڈ شامل ہونے کی امید ہے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ باؤلر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل سٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔
گیری کرسٹن کا کل سکواڈ کو جوائن کرنا شیڈول میں شامل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔