
سفر و سیاحت کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام، ملک میں پہلی فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی گئی۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کی کوششیں رنگ لے آئیں، وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی۔
سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کیلئے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانیہ میں قائم کمپنی ’’سی کیپر‘‘ پاکستان کو ایران اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے ملانے کیلئے فیری روٹس چلائے گی۔
فیری آپریٹرز کی درخواستیں گزشتہ سات آٹھ سال سے زیر التوا تھیں، ان درخواستوں پرنظر ثانی کرتے ہوئے میری ٹائم امور کی وزارت نے بین الاقوامی فیری آپریٹر کو پہلی فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور محمدجنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر آئےگا، فیری سروس کا آغاز کراچی اور گوادر سے ہوگا، سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا، اس سے پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا، فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کوبھی فروغ ملے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔