پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا ’’پانڈا بانڈ‘‘ کامیابی سےجاری کر دیا

0
2

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پہلا “پانڈا بانڈ” کامیابی سے جاری کر دیا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کو 1.75 ارب یوآن کے بانڈز کے مقابلے میں 8.8 ارب یوآن کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جبکہ اس بانڈ کیلئے تقریباً 5 گنا زیادہ طلب دیکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بانڈ 2.5 فیصد کی پُرکشش شرح سود پر جاری کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور ملک استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان پہلی بار “پانڈا بانڈ” کے ذریعے چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے۔

پانڈا بانڈ پروگرام کا مجموعی حجم 1 ارب امریکی ڈالر رکھا گیا ہے، جبکہ ابتدائی اجرا 250 ملین ڈالر کے مساوی ہوگا۔ اس عمل میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کی معاونت بھی شامل ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply