
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو سائبر فراڈ اور آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط، منفرد اور پیچیدہ پاس ورڈز استعمال کریں اور کمزور یا آسان پاس ورڈز سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہی پاس ورڈ کو مختلف اکاؤنٹس کے لیے استعمال نہ کیا جائے اور ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ پاس ورڈ رکھا جائے تاکہ سیکیورٹی خطرات کو کم کیا جا سکے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس میں دو مرحلہ جاتی توثیق (Two-Factor Authentication) لازمی طور پر فعال کریں، جبکہ نام، تاریخ پیدائش یا آسان نمبرز جیسے 1234 کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرنے سے مکمل اجتناب کریں۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور انہیں وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہیں تاکہ ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک فیچرز کو ترجیح دی جائے، کیونکہ مضبوط سیکیورٹی اقدامات ہی محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہیں۔ صارفین کو پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














