پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کیلئےکئی دہائیوں سےکام کر رہا ہے ،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کیلئےکئی دہائیوں سےکام کررہاہے۔
پہاڑوں کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کودرجنوں برف پوش اورسرسبزاونچی چوٹیوں سے نوازاہے،ہماری سرزمین دنیاکی16بلندترین پہاڑی چوٹیوں میں سے8چوٹیوں کامسکن ہے،7ہزارسےزیادہ گلیشیئرزپاکستان میں واقع ہیں،دنیا بھرکے پہاڑوں کوموسمیاتی تبدیلی،جنگلات کی کٹائی اوردیگرچیلنجزکاسامناہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کیلئےکئی دہائیوں سےکام کررہاہے،نیشنل ماؤنٹین کنززویشن اسٹرٹیجی،ماحولیاتی سیاحت اور پائیدار ترقی کےاہداف پرتوجہ مرکوزہے،موسمیاتی تبدیلی اثرات اوربروقت اطلاع کےجدیدنظام پرتوجہ دی جارہی ہے،خیبرپختونخو،گلگت بلتستان پہاڑی علاقوں میں محفوظ اورموسمیاتی تبدیلی سےمزاحم کمیونٹیزکی تعمیرکررہےہیں،آج کےدن ہم قدرتی ماحول کی حفاظت کاعزم کرتےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔