پاکستان کاآئی ایم ایف سے1ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پرزور

0
7

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )ٹیم کےحالیہ دورےپرپاکستان نے 1ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پرزوردیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کوکلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت سےآگاہ کیاگیا ،آئی ایم ایف کوتیسری سہ ماہی میں نئےکلائمیٹ فنانسنگ رعایتی قرضےپرراضی کیا جائیگا،آئی ایم ایف سے1ارب کلائمیٹ فنانسنگ پہلےاقتصادی جائزے کے بعد ملےگی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ معاشی ٹیم کواہداف مکمل ہونےپرمارچ میں اقتصادی جائزےکےبعدکلائمیٹ فنانسنگ کاعندیہ دیاگیاجبکہ کلائمیٹ فنانسنگ ملنے پر موجودہ قرض پروگرام تاریخ کاسب سےبڑاپروگرام ہوگا،ایک ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کےاقتصادی جائزہ کےبعدملےگی،معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف مشن کےدرمیان قرض پرپہلااقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا ۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف مشن کےساتھ حالیہ بات چیت کےدوران کلائمیٹ فنانسنگ پرزیادہ پیشرفت نہ ہوئی،آئی ایم ایف نےکلائمیٹ فنانسنگ کےلئے اہداف پرعملدرآمدکی شرط عائدکی،جی ڈی پی کاایک فیصدسالانہ کلائمیٹ چینج پرخرچ کئےجانےکی تجویزسےآئی ایم ایف متفق ہے۔

Leave a reply