پاکستان کاایک اورمیزائل کاکامیاب تجربہ

0
4

ملکی دفاع ناقابل تسخیربنانے کے لئے پاکستان نےایک اورزمین سےزمین تک میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق پاکستان نےفتح میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ،میزائل زمین سےزمین تک 120کلومیٹرتک مارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل تجربہ مشق ایکس انڈس کاحصہ ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ تجربہ کامقصدپاک فوج کی تیاری اورٹیکنیکل نظام کی جانچ تھا،آرمی چیف جنرل سعیدعاصم منیراورچیئرمین جوائنٹ چیفس نے کامیاب تجربےپرٹیم کومبارکباددی۔
آئی ایس پی آر کا مزیدکہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔

Leave a reply