پاکستان کانئےٹیرف کےحوالےسےمذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

0
12

پاکستان نےامریکاکےساتھ تجارتی تعلقات اورنئےٹیرف کےحوالے سے مذاکرات کرنےکےلئے اعلیٰ سطح وفدامریکابھیجنےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات میں اضافےاورنئےامریکی ٹیرف پرجائزہ اجلاس منعقدہوا۔جس میں وزیراعظم شہبازشریف نےنئےٹیرف پرمذاکرات اورمستقبل کیلئےباہمی طورپرمفیدلائحہ عمل طےکرنےکاٹاسک دے دیا۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ امریکامیں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کےساتھ رابطےمیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کیلئے وفد کی تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ امریکاپاکستان کےتجارتی تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں،حکومت ،امریکا کےساتھ تجارتی شراکت داری کومزیدمضبوط بنانےکی خواہاں ہے۔

Leave a reply