پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا ؟؟

0
155

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاانتخاب کل ہوگا، جس کے لئے کاغذات نامزدگی آج دن2بجےتک جمع ہوں گے۔

پی پی ن لیگ اتحاد کے شہباز شریف اورسنی اتحاد کونسل کے عمرایوب مدمقابل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف کےوزیراعظم کیلئےکاغذات نامزدگی ایک بجےجمع کرائےجائیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ،اتحادی جماعتوں کےقائدین سینیٹ میں اسحاق ڈارکےچیمبرمیں جمع ہوں گے، اتحادی جماعتوں کاوفدشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکرآفس میں سہ پہر3بجےہوگی۔

Leave a reply