پاکستان کا خلائی تحقیق میں اہم سنگ ِمیل: پہلا خود مختار قمری مشن روانگی کیلئے تیار

خلائی تحقیق میں سپارکو نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کا پہلا خود مختار قمری روور روانگی کیلئے تیار، سپارکو کے انجینئرز کااہم کارنامہ، پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور خلائی تحقیق میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار ہے، یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔چاند کی سطح کی مٹی کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے تیار روور جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا۔
پاکستانی سائنسدان زمین سے اس روور کو کنٹرول کریں گے،35 کلوگرام وزنی روور چاند کی سطح پر جدید نقشہ سازی اور تحقیق کرے گا۔پاکستان کے خلائی مشن کے تحت یہ روور چاند پر نئی ٹیکنالوجیز کی جانچ کیلئے روانہ ہوگا اور چاند پر مستقبل کے مشنز اور انسانی موجودگی کے امکانات کا تجزیہ کرے گا۔
یہ روور چین کے خلائی مشن چینگ 8 میں شمولیت کے بعد عالمی خلائی تحقیق کا حصہ بنے گا اور 2028 میں چین کےچینگ 8مشن کے ذریعے چاند پر جائے گا ، جہاں چاند پر تحقیق اور وسائل کے تجزیے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔