پاکستان کوبڑادھچکا،فخرزمان انجری کاشکار،چیمپئنزٹرافی سےباہر

0
9

شائقین کرکٹ کیلئے بُری خبر،نیوزی لینڈسےشکست کےبعدپاکستان کو بڑ ادھچکا ،قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان انجری کےباعث چیمپئنزٹرافی سےباہرہوگئے۔
گزشتہ روزکراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرفخرزمان دوران فیلڈنگ انجری کاشکار ہوکر کچھ دیر کےلئے گراؤنڈ سے باہر چلےگئےتھے۔
ذرائع پی سی بی کےمطابق پاکستان اوربھارت کا23فروری کودبئی میں میچ شیڈول ہےجس کےلئےقومی ٹیم نےآج کراچی سےدبئی روانہ ہوناہےتاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اوپنرفخرزمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے،اس لئے وہ ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے،جس میں اوپنر عبداللہ شفیق ، نوجوان محمد ہریرہ اورامام الحق کے ناموں پر بھی غور کررہے ہیں۔تاہم امام الحق ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply