سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ پاکستان کےلئےاپناکرداراداکررہاہوں اورکرتارہوں گا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پرسینیٹرفیصل واوڈانےایک پیغام لکھاجس میں اُن کا کہنا تھاکہ سب سےپہلےپاکستان سیاسی معاملات بعدمیں ہوں گے،جیسےمیں نےکوشش کی امیدہےویسےہی جمہوری معاملات کوجمہوری طریقےسےانجام دیاجائیگا۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےلئےاپناکرداراداکررہاہوں اور کرتا رہوں گا،وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپاٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ،مولاناکےمسئلےکےحل کیلئےکوشش کی،ایم کیوایم،باپ کی نمائندگی اورپی ٹی آئی سےبات چیت ودیگرامورپرکوششیں کیں۔
اپنےپیغام میں اُن کاکہناتھاکہ یہی طریقہ ہےبات چیت سےآگےچلنےکا،امیدہےمیری کوششوں کےبعدسیاسی جماعتیں ذمہ داری کامظاہرہ کریں گی ،انشا اللہ میں یہ سب ہوتاہوابہت جلددیکھ رہاہوں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔