پاکستان کیلئے اعزاز :2027 کیلئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد

پاکستان کے شعبہ سیاحت کیلئے اہم اعزاز،2027 کیلئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد،10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن نے 2027ء کیلئے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا، جو پاکستان اور صوبہ پنجاب کیلئے بڑا عالمی اعزاز ہے۔
ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ای سی او ٹورازم کیپٹل نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
ای سی او ممالک کا وفد میلہ چراغاں میں شمولیت کے علاوہ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ بھی کرے گا،جبکہ مہمان وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز مل چکا ، جبکہ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو رواں سال 2025 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔
ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔
ای سی او کی تنظیم ہر سال 10 میں سے ایک رکن ملک کے شہر کو اس عامی اعزاز کیلئے منتخب کرتی ہے۔ 2019ء میں شروع ہونیوالے اس سلسلے کا مقصد ای سی او خطے کے تاریخی، ثقافتی و سیاحتی ورثے اور خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ لاہور کا2027 کیلئےای سی او ٹورازم کیپٹل نامزد ہونا، وطن عزیزپاکستان میں عالمی سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دہشت گردی ایک صوبےکانہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے،بیرسٹرسیف
مارچ 12, 2025 -
سینئراداکارہ اسماعباس نےشوبزانڈسٹری بارےبڑاانکشاف کردیا
اکتوبر 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔