پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارجدیدترین سہولتوں سےمزین سٹیڈیم تیار،محسن نقوی

0
7

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاہےکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ڈولی دھوم دھام سے اٹھانے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،قذافی سٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگانئی جدید کرسیوں کی تنصیب مکمل4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔اُنہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش د ی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی اورکہاکہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔اس موقع پرمحسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر سٹیڈیم کا ویو دیکھا۔انہوں نے تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نےنئے ہاسپٹلٹی باکسز کا مشاہدہ کیا ۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ انشاءاللہ نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا،چیئرمین پی سی بی نے ایف ڈبلیو کی ٹیم کو خصوصی طور پر شاباش دی۔
ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر،ڈومیسٹک کرکٹ ، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply