پاکستان کی سب سےبڑی آئل ریفائنری پارکوکو مینٹنیس کےلئے بندکردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پارکو آئل ریفائنری کو شٹ ڈاؤن کے لیے بند کیا گیا ہے ، پارکو آئل ریفائنری میں چار سال بعد شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے ، شٹ ڈاؤن کے دوران ریفائنری میں مکینکل ،سول اور دیگر شعبوں کی مینٹنیس کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق آئل ریفائنری پارکو کو مینٹیننس کے حوالے سے 38 روز کے لیے آج سے شٹ ڈاؤن کردیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔ پارکو آئل ریفائنری کو آخری بار 2020 میں شٹ ڈاؤن کے لیے بند کیا گیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق پارکو آئل ریفائنری انتظامیہ نے شٹ ڈاؤن کے دوران تیل سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے وافر ذخیرہ کر رکھا ہے ، شٹ ڈاؤن کے دوران تیل سپلائی چین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پارکو آئل ریفائنری کی شٹ ڈاؤن کے لیے وزارت پیٹرولیم اور دیگر اداروں کو پیشگی اجازت لے رکھی ہے ، آئل ریفائنری متعلقہ اداروں کی اجازت کے بعد ہی شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان سےجیل میں ملاقات نہ کرانےپرعدالت نےبڑاحکم دیدیا
اکتوبر 24, 2024 -
پرویز الہی کے وکیل سردار عبدالرازق کا بیان
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔