پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےپُرعزم ہوں،ایک سال میں معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ازبکستان کےدورےپرہیں،وہاں پرمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ریلوے کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کو ممکن بنائیں گے، سیاحت کے شعبے میں بھی ملکر کام کریں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل
اپریل 9, 2024 -
سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف
مارچ 8, 2024 -
ناسا کا سیارے مشتری کے بارے میں حیران کن انکشاف
جنوری 31, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔