پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری، رمضان اور عیدین کے چاند کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا

0
4

پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری، رمضان اور عیدین کے چاند کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔
فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشاوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری(رصد گاہ) کراچی میں قائم کردی گئی ہے، جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔
اس رسد گاہ میں اعلیٰ معیار کی جدید ٹیلی سکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی سکوپ کا شمار بھی جدید ٹیلی سکوپ میں کیا جارہا ہے،رصدگاہ سے پہلی بار رمضان کا چاند دیکھنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

Leave a reply