پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق تحفظات واضح ہیں،امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نےکہاہےکہ پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات واضح ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل کاپریس کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ امریکہ عالمی عدم پھیلاؤکےنظام کوبرقراررکھنےکیلئےپرعزم ہے ،پاکستان امریکہ کاایک اہم شراکت دارہے۔
صحافیوں کی جانب سےترجمان سےپاکستانی بیلسٹک پروگرام پرعائدپابندیوں کےبارےمیں سوال کیاگیا۔
جس کےجواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق تحفظات واضح ہیں،لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکاردیرینہ پالیسی ہے،محکمہ خارجہ قومی سلامتی کیلئےپابندیوں اور دیگر ٹولز کا استعمال جاری رکھےگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے ویدانت پٹیل کامزیدکہناتھاکہ ہم ان مسائل پرپاکستانی حکومت کےساتھ بات چیت جاری رکھیں گے،پابندیوں سےدیگرشعبوں میں پاک امریکہ تعلقات متاثرنہیں ہوں گے،پابندیاں بیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق ہمارےتحفظات پرمبنی ہے۔
امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 21, 2025تمام فارن گینگزاورکرمنلزکاخاتمہ کریں گے،صدرٹرمپ
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینٹ الیکشن کی جانچ پڑتال کاآخری روز
مارچ 19, 2024 -
پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی کامیلہ کل سجےگا
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔