پاکستان کےلوگ بہترین اوراس کےرہنماعظیم ہیں،ٹرمپ

0
13

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاکستان کےلوگ بہترین اوراس کےرہنماعظیم ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ہم پاکستان کےساتھ ایک بہت بڑی ڈیل کرنےجارہےہیں،میں نےپاکستان اوربھارت کےساتھ جنگ روکنےمیں مددکی،اب امریکاایران دونوں ممالک کےساتھ بڑی ڈیل کرنےوالاہے۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی تھی،پاکستان اوربھارت کے معاملات دیکھیں توہم نےکافی چیزیں حل کی ہیں، تمام معاملات تجار ت کےذریعےنمٹائےہیں،کوئی نہ کوئی توآخری گولی چلانے والا ہوناتھا،فائرنگ بدسےبدترہوتی جارہی تھی،جنگ دونوں ممالک کےاندرونی علاقوں تک پھیل رہی تھیں۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ ہم نے ان سےبات کی اورمیرےخیال میں ہم نےاسےحل کردیا،پاکستان کےلوگ بہترین اوراس کےرہنماعظیم ہیں،پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی کرائی،پاکستان اوربھارت سے کہایہ تم لوگ کیاکررہےہو،پاک بھارت تنازع شدت اختیارکررہاتھا،میں نےمداخلت کی،امریکاپاکستان اوربھارت کےساتھ بڑےتجارتی معاہدےکررہاہے۔

Leave a reply