پاکستان کےمختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ، پارہ 45 ڈگری کو چھوگیا

0
31

پاکستان کےمختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ، پارہ 45 ڈگری کو چھوگیا۔ شہریوں کو دھوپ میں گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے جیسی ہدایات جاری۔ملک کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دیدیں۔ گزشتہ روز سندھ کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کےساتھ تیزہوائیں چلنےکی توقع ہے۔صوبےمیں درجہ حرارت 6سے8ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے، صوبےکادرجہ حرارت 6سے8ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنےکی توقع ہے،اُدھربلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنےکےساتھ تیز ہوائیں متوقع ہے،دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم خشک ،درجہ حرارت 2سے4سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply