پاکستان کے سیاحتی مقامات میں سیاحت کا فروغ،پاکستان کا سوئٹزر لینڈ کہلانی والی وادیٔ سوات سمیت ملک کے بالائی و شمالی علاقہ جات میں ان دنوں سرمائی سیاحت اپنےعروج پرہے۔
موسم سرما میں سیاحوں کی جنت وادیٔ سوات سمیت گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع خوبصورت وادیاں برف کی سفید چادر اوڑھ کر عجائبات میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جو مہم جواور برفباری کے شوقین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔
ان میں مشہور سیاحتی مقام مالم جبہ ہو یاناران کاغان اور کالام کی حسین وادیاں ، ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعدادونٹر گیمز اور سکیئنگ سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان مقامات کا رخ کرتی ہے۔
سوات کی مقامی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی ٔ سوات، مالم جبہ، گبن جبہ، میاندام، کالام، اترور، گبرال، متلتان، مہوڈنڈ اور لوئے سر کے تفریحی مقامات پر سال ِ نو کے آغاز پر اپنی سردیوں کی چھٹیاں گزاریں اور خوب انجوائے کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعدادنے بھی ان خوبصورت سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔یہاں آئے ہوئےایک غیر ملکی سیاح کا کہنا تھا کہ اگرچہ وادیٔ کالام میں بہت ٹھنڈ ہے، مگر وہ اپنے آپ کو گرتی ہوئی برف سے دور نہیں رکھ سکے اور یہاں چلے آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وادیٔ سوات اُس سے ہزار گنا بہتر ہے، جس کا انہوں نے تصور کیا تھا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار اور مہمان نوازہیں اورغیر ملکی سیاحوں سے بہت تعاون کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا 20واں اجلاس 10جنوری کو طلب
جنوری 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکہ میں ہزاروں پْل گرنے کے خطرے سے دوچارہیں
اپریل 2, 2024 -
خصوصی کمیٹی سےمنظورشدہ آئینی ترامیم کاڈرافٹ سامنےآگیا
اکتوبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔