پاکستان کے مسائل اور فلاحی سرگرمیاں

0
155

پاکستان میں صحت کے شعبے میں فلاحی خدمات انجام دینے والی تنظیم "دی مڈلینڈ ڈاکٹرز” کی طرف سے یواے ای میں مقیم پاکستانی بزنس مینوں اور پروفیشنلز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دبئ سے ڈسکور پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیر ارشد انجم کی خصوصی رپورٹ
دبئ کے پارک حیات ہوٹل میں منعقدہ عشائیے میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکا کو تنظیم کے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔

تقریب میں بتایا گیا کہ تنظیم کے تمام فلاحی کاموں کا انحصار عطیات پر ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانی معاونت کرتے ہیں ۔انتظامیہ پر کم از کم خرچ کرکے زیادہ اخراجات غریب پاکستانیوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی میں ہوتے ہیں۔
تقریب میں یو اے ای میں پاکستان کے سفیر جناب فیصل نیاز ترمذی ، بزنس کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔
چیئرمین ڈاکٹر سید
افتخار یوسف، وائس چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد رضا کی سربراہی میں تنظیم کو متحدہ عرب امارات میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ عشائیہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر تزئین فیصل اور فیصل نعمانی تھے ۔

مڈلینڈ ڈاکٹرز یو اے ای کی دبئی میں انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی کے ساتھ
ڈاکٹر اسرار راشد کے زیر انتظام اور ایگزیکٹو بورڈ آف ٹرسٹیز کی قیادت میں 2018میں رجسٹریشن کرائی گئی تھی۔
دی مڈ لینڈ ڈاکٹرز ایدھی فاؤنڈیشن، ڈبلیو ایچ او ، انٹرنیشنل ایس او ایس اور ریڈ فاؤنڈیشن اور اے پی این اے ( APNA ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا) کے ساتھ مل کر فلاحی کام انجام دیتی ہے۔

تنظیم کے زیر اہتمام آزاد جموں و کشمیر میں مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے

تقریب کے آخر میں موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا۔ وائس آف یواے ای ایوارڈ یافتہ گلوکار شاہد شہباز کی دلکش پرفارمنس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔

Leave a reply