پاک امریکاتعلقات میں اہم پیشرفت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

0
3

پاک امریکاتعلقات میں اہم پیشرفت،فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرکی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات آج ہوگی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناہےکہ صدرڈونلڈٹرمپ اورفیلڈمارشل عاصم منیرکی ملاقات ظہرانے پرہوگی ،فیلڈمارشل عاصم منیرکوکیبنٹ روم میں ظہرانہ دیاجائےگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کامزیدکہناہےکہ نائب صدرجےڈی وینس،وزیرخارجہ اوروزیردفاع بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایک اعلیٰ ترین سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل واشنگٹن ڈی سی میں امریکن پاکستانیوں سے تقریب میں خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےمسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو خاص طور پر مینشن کیا تھا۔

Leave a reply