
پاکستانی فضائی حدود بھارت کی ائیر لائنز کےلیے مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ائیر لائنز کےلیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب پابندی مزید برقرار رکھنےکا فیصلہ کیاگیا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے،جس کےبعد نوٹم جاری کیا جائےگا۔
فضائی حدود کی پابندی برقرار رہنےکی صورت میں مودی حکومت نے اگر ائیر لائنز کے مطالبات کے مطابق خصوصی مدد نہیں کی تو انہیں آپریشن برقرار رکھنے کےلیے غیرمعمولی اور بڑے فیصلے کرنا پڑسکتے ہیں۔
ذرائع کےمطابق بھارتی ائیر لائنز کو صرف ایندھن کی مد میں تقریباً 500 کروڑ روپے کا جھٹکا لگا ہے جبکہ اسٹاپ اوور کے 30 دن کے اخراجات 3 ارب روپے لگائے گئے ہیں۔ بھارت کی ائیرلائن کی پروازوں کو 2 سے 4 گھنٹے تک اضافی سفر کرنا پڑرہا ہے لیکن یہاں 150 گھنٹے کا حساب کتاب سامنے رکھاگیا ہے،بھارت سے امریکا،کینیڈا، یورپ،برطانیہ یا دیگر ممالک آنے جانے کےلیے 75 بوئنگ اور 75 ائیربس طیاروں کے روزانہ 2 گھنٹے اضافی سفر پر 5 لاکھ 57 ہزار 625 ڈالر کا اضافی ایندھن جلانا پڑا ہے۔
ائیر انڈیا اور دیگر بھارتی ائیر لائنز کے صرف ایندھن کے اضافی اخراجات 5 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ پابندی سے سب سے زیادہ ائیر انڈیا متاثر ہوئی ہےجو حکومت سے امداد کا مطالبہ کر چکی ہے اس کے علاوہ آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ،انڈیگو ائیر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے جزوی متاثر ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت,واقعہ کی رپورٹ کرلی
اپریل 13, 2024 -
پنجاب کے شہر میں ڈاکوؤں کا راج
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔