پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز:میچ آفیشلزکااعلان کردیاگیا

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہونےوالی سیریزکیلئےمیچ آفیشلزکااعلان کردیاگیا۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان سیریزکیلئےرنجن مدوگالےمیچ ریفری مقررجبکہ راڈنی ٹکر اور کرسٹوفربراؤن پہلےٹیسٹ کےآن فیلڈامپائرزہوں گے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئےفیلڈ امپائر کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ ہوں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےمابین پہلاٹیسٹ میچ لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں 12سے16اکتوبر تک کھیلاجائےگا۔جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔