پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری

0
9

پنجاب کے پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دیدی گئی ۔
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع کروانا ہوگی، پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کردے گی۔
داخلے کے خواہشمند طلبا حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کروائیں گے،پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپیشلسٹ کی مانگ کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر کوپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کیلئے بھیجا جائے گا۔

Leave a reply