
ایپل کی ابتدائی مصنوعات کی حیران کن قیمتیں، نیلامی کے دوران دنیابھر کے ماہرین حیران ،دنیا کا سب سے مہنگا بکنے والا پرانا آئی فون کون سا ہے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک ایسا نام ہے، جس نے نا صرف موبائل فون ٹیکنالوجی کو بدل کر رکھ دیا۔ ایپل کی ابتدائی مصنوعات آج ایک طرف جہاں ٹیکنالوجی کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، وہیں دوسری طرف یہ نایاب کلیکشن کے شوقین افراد کیلئے خزانے کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔ پرانی اور نایاب ایپل ڈیوائسز آج نیلامی کے بازار میں لاکھوں روپے کی، بلکہ کروڑوں کی قیمتوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔
ایپل کے شریک بانی اور سی ای او سٹیو جابز نے 9 جنوری 2007 کو میک ورلڈ 2007میں پہلی بار آئی فون متعارف کروایا تھا۔ اس وقت کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا کہ یہ چھوٹا سا آلہ دنیا بھر کے سمارٹ فونز کے منظرنامے کو بدل کر رکھ دے گا۔ پہلے آئی فون کے دو ماڈل متعارف کروائے گئے تھے۔ ماڈل 4GB جس کی قیمت تقریباً5سو امریکی ڈالرآج کے مطابق 1 لاکھ 39 ہزار اور 8GB جس کی قیمت تقریباً600امریکی ڈالر1لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 4GB ماڈل کو صرف دو ماہ کے بعد بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ ماڈل آج دنیا بھر میں انتہائی نایاب شمار کیا جاتا ہے۔
دو سال قبل ایک پیکنگ شدہ اور بہترین حالت میں موجود 4GB ماڈل کو امریکا کی معروف نیلامی کمپنی ایل سی جی آکشن(LCG Auctions) نے نیلام کیا، جو حیرت انگیز طور پر 90,373 ڈالر میں فروخت ہوا، جبکہ ایک 8GB ماڈل 63,356 ڈالر میں نیلام ہوا۔ان آئی فونز کی قدر اس لیے بھی بڑھی، کیونکہ یہ اپنی اصل سیل پیکنگ میں تھے اور استعمال نہ کیے گئے تھے،نیزبہترین محفوظ حالت میں موجود تھے۔
آج کی دنیا میں جب سب کچھ ڈیجیٹل اور تیز رفتار ہو گیا ہے، کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں ،جو وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ قیمتی ہو جاتی ہیں، ایپل کی ابتدائی مصنوعات اس کی بہترین مثال ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مراکش:شدیدبارشوں اورحادثات میں 11افرادہلاک ،متعددزخمی
ستمبر 9, 2024 -
امریکانےویزاپابندی کی نئی پالیسی کااعلان کردیا
مارچ 6, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔