پرنس رحیم آغا خان 7 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے روانہ

0
4

پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان کا 7 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپسی اختیار کر لی ہے۔

ان کی روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔

دورہ پاکستان کے دوران پرنس رحیم آغا خان نے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں ملک کی سیاسی و سماجی قیادت شامل تھی۔

انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جن میں باہمی تعاون، فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Leave a reply