ایران کی فتح ’اللہ اکبر‘پر یقین کا نتیجہ،دشمن تباہ کن حملوں سے بے بس ہو گیا، ایرانی سپریم لیڈر

0
3

ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ  خامنہ ای نے اپنے بیان میں اسلامی اتحاد، خطے کی صورتحال اور عالمی سیاست سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو مشترکہ اہداف، اتحاد اور خودمختار فیصلوں کی جانب بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی اتحاد کی بنیاد ایمان، عقیدے اور مشترکہ نظریات پر قائم ہے، جبکہ مسلم امہ کو مختلف چیلنجز کے باوجود باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق مسلم ممالک کو بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور خطے کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مستقبل کی اسلامی تہذیب کو مسلم دنیا کا مشترکہ ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال نئی سیاسی اور علاقائی حقیقتوں کو جنم دے رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکا، اسرائیل اور خطے میں بیرونی اثر و رسوخ کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سیاسی صورتحال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Leave a reply