
گوگل کروم صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے کھلی ہوئی ٹیبز کو ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کرنے کے بعد وہیں سے استعمال کیا جا سکے گا جہاں انہیں چھوڑا گیا تھا۔
نئے فیچر کی مدد سے صفحے کی اسکرول پوزیشن بھی برقرار رہے گی۔ مثال کے طور پر اگر کوئی صارف موبائل پر طویل مضمون پڑھتے ہوئے اسے درمیان میں چھوڑ دے اور بعد میں وہی ٹیب کمپیوٹر پر کھولے تو صفحہ شروع سے نہیں بلکہ اسی مقام سے کھلے گا جہاں اسے چھوڑا گیا تھا۔
اس کے علاوہ فیچر کے تحت ایسے فارمز کی درج کی گئی معلومات بھی محفوظ رہیں گی جو ابھی مکمل یا سبمٹ نہیں کیے گئے۔
کمپیوٹر پر اس سہولت تک رسائی کے لیے کروم کے تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر کاسٹ اور پھر سیو اینڈ شیئر کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین شیئر مینیو کے ذریعے یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔
اے آئی اگر بےقابو ہوگئی تو کیا ہوگا؟
ستمبر 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کیخلاف 26نومبراحتجاج کےکیس میں اہم پیشرفت
اگست 12, 2025 -
چینی کمپنی نے رواں برس کا سستا ترین سمارٹ فون پیش کر دیا
دسمبر 4, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














