ایران تباہی کے امریکی خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے،صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو تباہ ہوتا صرف اپنے خوابوں میں دیکھ سکتا ہے، ایرانی عوام تمام مشکلات پر قابو پالیں گے۔
ایرانی صدر کے مطابق دشمن کو توقع تھی کہ مشکلات کے باعث ایرانی عوام ڈٹ نہیں سکیں گے اور ایران اندر سے ٹوٹ جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو اہمیت نہیں دیتے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ثابت قدم ہیں۔















