اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، خطبہ حج

0
4

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ براہِ راست دیا جا رہا ہے، جہاں امام مسجد نبوی ﷺ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے حجاج کرام کو ایمان، تقویٰ، توحید اور صبر کی اہمیت پر خصوصی نصیحت کی۔

خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنا اہلِ ایمان کی پہچان ہے اور مومنوں کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو اپنے وعدوں اور عہد کی پاسداری کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرانا چاہیے، کیونکہ توحید ہی اہلِ ایمان کی بنیادی صفت ہے۔

شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کی جائے، جبکہ نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔

خطبے میں صبر اور شکر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسلمان مشکلات اور آزمائشوں میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کیونکہ صبر کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے عظیم اجر کی بشارت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا ضروری ہے، جبکہ ظلم اور ناشکری کرنے والی قومیں اپنی نعمتوں سے محروم ہو جاتی ہیں۔

خطبہ حج میں مسلمانوں کو تلقین کی گئی کہ وہ اپنے رب کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھیں کیونکہ یہی تعلق نجات اور کامیابی کا ذریعہ ہے۔

Leave a reply