پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس کیخلاف ایک اوردرخواست دائر

0
15

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس کےخلاف ایک اوردرخواست دائرکردی گئی۔
سابق سینیٹرافراسیاب خٹک اور فریحہ عزیز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں صدر مملکت کو بذریعہ سیکرٹری اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست پر حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا جائے،پرانی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ججز کمیٹی کو بحال کیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آئین کے منافی ہے،اس قسم کا آرڈیننس جاری کرنا عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کے مترادف ہے۔

Leave a reply