پری مون سون بارشیں کب شروع ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

0
11

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہوں گی ؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
22 جون سے پری مون سون سیزن شروع، 25 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات نے اتوار 22 جون سے ملک کے بیشتر حصوں میں پری مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہے کہ رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔جبکہ مری، گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،راولپنڈی اورگردونواح میں چندمقامات پر بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ،بٹگرام،کوہستان اورایبٹ آبادمیں بارش کاامکان ہے۔اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی توقع ہے،جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،کوئٹہ،خضدار،لسبیلہ اورگردونواح میں گردآلودہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply