پشاورزلمی کابڑااعزاز:پی ایس ایل کی سب سےمقبول فرنچائزربن گئی

0
7

پشاورزلمی ایک بارپھرپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی سب سےمقبول فرنچائزربن گئی۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل دس میں پشاور زلمی سب سے زیادہ مقبول اور فینز کی جانب سے دیکھے جانے والی فرنچائز رہی،پشاور زلمی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہائی لائٹس کو ریکارڈ ایک بلین سے زیادہ مرتبہ دیکھاگیا،پشاور زلمی کو میڈیا کوریج، سوشل میڈیا ایکٹیویٹی، برانڈ اسپانسرز اور فین پریزنس کے حوالے سے بھی سرفہرست قرار دیا گیا۔پشاورزلمی پی ایس ایل (دس )میں سب سے مقبول فرنچائز ثابت ہوئی۔
پی ایس ایل( دس )کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور زلمی کے دس میچز کو لائیو اسٹریمنگ ہائی لائٹس میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ۔
اعداد و شمار کے مطابق پشاور زلمی کے دس میچز کو ایک ارب سے زیادہ بار دیکھا گیا جو پی ایس ایل دس کی مجموعی لائیواسٹریمنگ ویور شپ کا پینتیس فیصد حصہ ہے ۔
پشاورزلمی کےچیئرمین جاویدآفریدی نےکہاکہ پشاور زلمی کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے پرجوش فین ہیں پی ایس ایل ماضی میں شارجہ دبئی میں منعقد ہوا یا زلمی کے میچز کراچی لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں یا پھر لائیو اسٹریمنگ، زلمی فینز نے ہر جگہ پشاور زلمی کو دل کھول کر سپورٹ کیا جس پر فینز کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔
اس سے قبل گزشتہ پی ایس ایل سیریز میں پشاور زلمی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبرون فرنچائز رہی ہے ۔

Leave a reply