پشاورہائیکورٹ کاشام کی عدالتیں شروع کرنےکافیصلہ

پشاورہائیکورٹ نےشام کی عدالتیں شروع کرنےکافیصلہ کرلیا،جوڈیشل افسران کومراسلہ ارسال کردیا۔
پشاوراورایبٹ آبادسیشن کورٹس میں سیکنڈشفٹ کی عدالتیں لگیں گی،ہائیکورٹ نےپشاوراورایبٹ آباد کے جوڈیشل افسران کومراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ کےمطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں آزمائشی بنیادوں پرشام کی عدالتیں شروع کررہےہیں،شام کی عدالتوں کےاوقات کارڈھائی بجےسےشام ساڑھے5بجے تک ہونگے،عدالتیں سول کیسزمیں رینٹ کیسزاورفیملی کیسزسنیں گی۔
مراسلہ میں کہاگیاکہ شام کی عدالتوں میں منشیات مقدمےمیں نامزدخواتین اورنابالغ ملزمان کےکیسزبھی سنےجائیں گے،عدالتیں منشیات مقدمات پربھی سماعت کرینگی جن میں سزائیں 7سال سے کم ہوں۔