پشاور بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

0
4

پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پشاور بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
پشاور بی آر ٹی کو دی گئی 4 ارب روپے کی سبسڈی بھی مالی خسارے کو کم نہ کر سکی، جس کے باعث حکام نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں کیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق فی سٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا جائے گا، جبکہ 5 کلومیٹر کا سفر اب 20 کی بجائے 30 روپے میں طے ہوگا اور40 کلومیٹر کے سفر کا کرایہ 70 روپے کر دیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر روزانہ تقریباً 3 لاکھ شہری سفر کرتے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبہ مسلسل مالی خسارے کا شکار ہے، جس سے نکلنے کیلئے یہ اضافہ ناگزیر تھا۔

Leave a reply