پشاور ہائی کورٹ: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیوں کے خلاف درخواست دائر کردی

0
116

(پاکستان ٹوڈے) پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کر دی۔

Leave a reply