
پلانٹ فار پاکستان، دس سال میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ پانچ برسوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیاگیا۔
سپیشل سیکرٹری جنگلات کے مطابق’پلانٹ فار پاکستان‘ انیشی ایٹو سمیت تین بڑے منصوبے جاری ہے، جس کے تحت آئندہ پانچ برس میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سال میں مزید 5 کروڑ 70 لاکھ درخت لگا کر 57,551 ایکڑ رقبے کو سرسبز بنایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں 12 ملین درخت 15,627 ایکڑ رقبے پر لگائے جائیں گے۔
بنجر زمینوں پر شجرکاری سے ناصرف ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے، بلکہ قومی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ 10 بلین ٹری منصوبہ 100 فیصد کامیاب رہا، اس منصوبے کے نتیجے میں جنگلات کی فی ایکڑ شرح اور مجموعی رقبے میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں جنگلات کی بحالی کے لیے مختلف منصوبے جاری ہیں، جن پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں جنگلات کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ،جہاں 3790 ایکڑ پر 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔اب تک 725 ایکڑ پر دو لاکھ 63 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 50,869 ایکڑ پر 4 کروڑ 25 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے، جبکہ 5870 ایکڑ زمین کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ 4455 ایکڑ پر 36 لاکھ 62 ہزار درخت پہلے ہی لگا دیے گئے ہیں۔
مری اور کہوٹہ کے جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے کیلئے’شیلڈنگ سمٹس‘ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کیلئے 79 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ان منصوبوں میں’چیف منسٹر ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو‘ اور’گرین پاکستان پروگرام‘ بھی شامل ہیں، جن کا مقصد بنجر زمینوں کو زرخیز بنانا اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 12 ویں برسی
مارچ 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ورلڈچیمپئن لیجینڈز،سیمی فائنل کی تاریخ سامنےآگئی
جولائی 9, 2024 -
سٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی سکیم
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔